ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور میں ضلع فاریسٹ حقوق (اتی کرم دار)سمیتی کی پیشگی تیاری میٹنگ : فاریسٹ مکینوں کا حق بھیک یا خیرا ت نہیں : رویند رنائک

ہوناور میں ضلع فاریسٹ حقوق (اتی کرم دار)سمیتی کی پیشگی تیاری میٹنگ : فاریسٹ مکینوں کا حق بھیک یا خیرا ت نہیں : رویند رنائک

Wed, 27 Feb 2019 20:03:37    S.O. News Service

ہوناور :27؍فروری (ایس او نیوز) فاریسٹ مکینوں کو فاریسٹ زمین   دینا بھیک یا خیرات نہیں ہے بلکہ فاریسٹ کا حق پانا قانون اور دستوری حق ہے ، انتظامیہ کی ناکامی سے فاریسٹ مکینوں کا حق سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ ضلع فاریسٹ بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے صدر اے رویندر نائک نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں پربھات نگر کی موڈگنپتی مندر ہال میں 2مارچ کو کمٹہ میں ہونے والے ضلعی اتی کرم داروں کے  جیل بھرو احتجاج کے متعلق پیشگی تیاری میٹنگ میں تعلقہ فاریسٹ اتی کرم داروں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہاکہ فاریسٹ مکینوں کے مسئلے کے متعلق عدالت عظمیٰ کا حالیہ جو فیصلہ صادر ہوا ہے  دراصل  سرکار وں کی مسئلہ کے متعلق غیر سنجیدگی سے  ہواہے۔ عوامی نمائندوں کی نظر اندازی اور غفلت سے فاریسٹ مکین پیچیدگی کا شکار ہوئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ فاریسٹ حق قانون کے تحت منظوری کے لئے فیصلے لےورنہ آئندہ ہونے والے سنگین مسائل کے لئے حکومت ہی راست ذمہ دار ہونے کا انتباہ دیا۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ہوناور تعلقہ فاریسٹ زمین ہوراٹ سمیتی کے صدر چندرکانت کوچریکر نے کہاکہ فاریسٹ حق پانے کے لئے جدوجہد کی راہ ہی مناسب ہے ، حکومت کو متوجہ کرنا ہے اور انہیں اس سلسلے میں چوکنا کرنا ہے تو 2مارچ کو کمٹہ میں ہونے والے جیل بھرو احتجاج میں کثیر تعداد میں شریک ہونا چاہئے، آپ کی زمین کے لئے آپ کی جدوجہد محدود رکھنے کی بات کہی۔ پروگرام میں خصوصی مدعوئین کے طورپر بھٹکل سے راماموگیرموجود تھے۔ آٹورکشا یونین کے صدر شیوراج میستا ، آر ایچ نائک، سندیپ چنداور، ایس جی بھٹ، شرتی گوڈا وغیر ہ نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ ڈائس پر سبرائے میستا، نلسن، ایم جی نائک ودیگر  موجود تھے۔ صدر سریش میستا نے استقبال کیا ، اننت نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو ونایک نائک نے نظامت کے ساتھ آخر میں شکریہ اداکیا۔

004.jpg


Share: